ایم ڈبلیوایم کا تین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن 13،14،15 مئی 2022 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا

07 مئی 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےتین روزہ مرکزی راہیان کربلا کنونشن سال 2022ء کا انعقاد 13،14،15 مئی بروز جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو جامع مسجدوامام بارگاہ الصادق ؑ ٹرسٹ جی نائن ٹو اسلام آباد میں ہوگا۔ کنونشن کے آخری روز آئندہ تین سالوں کیلئے نئے مرکزی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ اجلاس میں ملک بھرسے اراکین شوریٰ مرکزی شریک ہوں گے۔

 مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میںکنونشن کےانتظامی حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی کنونشن راہیان کربلا برادر ملک اقرار حسین علوی نے جبکہ مرکزی کابینہ کی نمائندگی برادر اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ،برادر نثار علی فیضی مرکزی سیکرٹری تعلیم اور علامہ محمد اقبال بہشتی مرکزی سیکرٹری مالیات نے کی اس کے علاوہ ضلع راولپنڈی کی ضلعی کابینہ اور ضلع اسلام آباد کی ضلعی کابینہ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں مرکزی آفس اورمرکزی شعبہ جات کے نمائندوں نےبھی خصوصی شرکت کی ۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے اور مرکزی کنونشن کے اجرائی امور کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں ۔ اور کمیٹیوں کی ذمہ داریوں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree