وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام کشمیر اور یمن کے مظلوم عوام پر جارحانہ مظالم کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او جیکب آباد کی جانب سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کشميری ہمارے بھائی ہیں ان کے حق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا احترام کیا جائے کشمیری عوام پر انڈین فوج کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمنی عوام کا قتل عام جاری ہے یمنی عوام پر بمباری کرکے ان کے اسکول تعلیمی ادارے اور اسپتال تباہ کردیئےگئے۔ آخر جارح 39 ملکی افواج کس قانون کے تحت یمنیوں کا خون بہا رہے ہیں۔ پاکستانی عوام کا اپنی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ ظالم کی بجائے مظلوم کی حمایت کرٕے۔احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل نذیر حسین جعفری، آئی ایس او کے رہنما اظہار الحسن، اللہ بخش میرالی اور سید لعل شاہ نےبھی خطاب کیا۔