41 ہزار سے زیادہ مظلوم فلسطینیوں اور ہزاروں لبنانی مسلمانوں کا خون بہانے والے امریکہ اور اسرائیل ہی عالم انسانیت کے قاتل اور مجرم ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

01 اکتوبر 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد)ڈی او آفس جیکب آباد میں سالانہ محفل ثنائے سید المرسلینﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے ساتھ ساتھ شیعہ سنی علماء کرام نے خطاب کیا۔ اس موقع پر محفل ثنائے سید المرسلینﷺ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے۔ حضور سید کونین نے اپنے پاکیزہ کردار کے ذریعے عالم انسانیت کو اعلی انسانی اقدار اخلاق حسنہ اور پاکیزہ کردار کی طرف رہنمائی کی۔

سید الانبیاء،ص کی ذات گرامی امت مسلمہ کے لئے نقطہ وحدت اور اتحاد ہے۔ آج فلسطین اور لبنان میں اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے ہاتھوں معصوم اور بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جا رہا ہے 41 ہزار سے زیادہ مظلوم فلسطینیوں اور ہزاروں لبنانی مسلمانوں کا خون بہانے والے امریکہ اور اسرائیل ہی عالم انسانیت کے قاتل اور مجرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اپنے جزوی اور فروعی اختلافات کو بھلا کر آپس میں متحد ہو جائیں اتحاد بین المسلمین قران کریم کا حکم اور وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو حضور سید الانبیاء کی پاکیزہ سیرت اور قران کریم کی تعلیمات سے آشنا کرنا ہوگا تاکہ وہ اسلام دشمن استکباری قوتوں کے شیطانی منصوبوں اور مغربی ثقافتی یلغار سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree