پاکستان میں امریکہ مردہ باد کے جس نعرے کا آغاز قائد شہید اور ڈاکٹر محمد علی نقوی نے کیا تھا وہ آج پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

16 اپریل 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام تین روزہ اعتکاف کے موقع پر نظام ولایت و امامت اور مرجعیت کے عنوان سے درسی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ نظام ولایت و امامت خدائی نظام ہے جو عالم انسانیت کی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ضامن ہے۔ نظام ولایت انسانوں کا خودساختہ نظام نہیں بلکہ اللہ تعالی کا دیا ہوا نظام ہے جس میں بشریت کے تمام مسائل کا حل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استکباری نظام ؛ ولایت و امامت کے نظام سے خائف ہے کیونکہ انسان دشمن سامراجی نظام امریکہ کی سربراہی میں روبہ زوال ہے جبکہ نظام امامت و ولایت عالمی رخ اختیار کر چکا ہے۔ نائیجیریا یمن لبنان عراق سمیت نظام ولایت سے منسلک دنیا بھر کی انقلابی تحریکیں أیک عالمی انقلاب کی نوید سنا رہی ہیں۔ لہذا دور حاضر کو عصر ظہور کا نام دیاگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امریکہ مردہ باد کے جس نعرے کا آغاز قائد شہید اور ڈاکٹر محمد علی نقوی نے کیا تھا وہ آج پاکستان کے 22 کروڑ عوام کا مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔ ہم وطن عزیز پاکستان کے استقلال آزادی اور خودمختاری کے علمبردار ہیں امریکہ کون ہوتا ہے ہمیں ڈکٹیٹ کرنے والا؟  اب وقت آچکا ہے کہ پاکستان میں بیرونی مداخلت خصوصا امریکہ اور امریکی غلام آل سعود کی مداخلت کا خاتمہ ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree