ایم ڈبلیو ایم کا 2018ء کےعام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان ،اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اختیارات مرکزی سیاسی کونسل کےسپرد

14 اکتوبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کے پولیٹیکل کونسل کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب علامہ مبارک موسوی ،سید حسن کاظمی،سید حسین زیدی،آصف رضا ایڈوکیٹ،سید محسن شہریار،رانا ماجد علی رائے ناصر علی سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے،اجلاس میں الیکشن 2018 میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کیا گیا،سینٹرل پنجاب سے امیدواروں کے ناموں پر غور اور امیدواروں کو ٹکٹ کی اجرا ءکے اختیارات مرکزی پولیٹیکل کونسل کے سپرد کیئے گئے ہیں ،اجلاس میں سیٹ ایڈجسمنٹ سمیت کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد کے اختیارات بھی مرکزی کونسل کے سپرد کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے کہا کہ انشااللہ سنٹرل پنجاب میں جلد ہی الیکشن کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے،سنٹرل پنجاب میں امیدواروں کا اعلان جنرل ورکرز اجلاس میں کیا جائے گا،مرکزی پولیٹیکل کونسل سنٹرل پنجاب کے امیدواروں کے کوائف کا جائزہ لے کا حتمی ناموں کا اعلان ورکرز اجلاس میں کرینگے،ہم سیاسی میدان کو خالی نہیں چھوڑیں گے،مخلتف سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں تاہم ابھی تک کسی سے کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ کا اعلان نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی پولیٹیکل کونسل صوبائی و ضلعی پولیٹیکل کونسلز سے مل کر تمام حلقوں سے متعلق جلدجامع حکمت عملی کا اعلان کرینگے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مبارک موسوی سیکرٹری جنرل سنٹرل پنجاب نے کہا کہ سنٹرل پنجاب میں انشااللہ الیکشن کو ایک چیلنج سمجھ کر لڑیں گے،مخالفین کی انتقامی کاروائیوں کے باوجود کارکن پرعزم ہیں اور 2018 کے الیکشن میں انشااللہ بہترین نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree