مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 4 فروری کوملک گیریوم یکجہتی کشمیر و یمن منانے کا اعلان

02 فروری 2022

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 4 فروری کوملک گیریوم یکجہتی کشمیر و یمن منانے کا اعلان.4 فروری بروز جمعہ کشمیری اوریمنی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ملک بھر میں احتجاجات اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری ایک اعلامیہ میں کیا گیاہے۔

اعلامیہ میں تمام صوبائی و ضلعی سیکرٹری جنرل صاحبان اور ذمہ داران کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے اپنے علاقو ں میں یوم یکجہتی کشمیر و یمن کے حوالے سے احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، سیمینار اوراجتماعات کو یقینی بنائیں ،تاکہ اقوا م عالم کی توجہ کشمیر اور یمن میں بہیمانہ مظالم کے شکار نہتے مسلمانوں کی جانب مبذول کروائی جاسکے اور ان بے گناہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا جاسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree