وحدت نیوز(لاہور) بابا گرونانک کی جنم دن کی تقریبات کے سلسلہ بیرون ملک سے آئے ہوئے سکھ برادری کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب و سیمینار کا انعقاد لاہور میں کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ سکھوں اور مسلمانوں کے اتحاد کی بنیاد توحید ہے۔بابا گرونانک نے امن محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کرکے یہ ثابت کیا کہ انسانیت کی خدمت اور انسانی اقدار کی پاسداری ہی تمام مذاہب کا مرکز و محور ہونا چاہیئے۔
اسدعباس نقوی نے مزید کہاکہ اسلامی تعلیمات کا بھی یہی بنیادی اصول ہے۔ تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق مہندر سنگھ پال و دیگر شخصیات نے بھی خطاب کیا۔