وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیئے میں ملک بھر کے صوبائی ، ضلعی، یونٹ ، تحصیل کے عہدیداران اور کارکنان کو آمدہ قومی انتخابات کے سلسلے میں پارٹی پالیسی اور انتخابی اتحاد کے سلسلے میں واضح احکامات جاری کردیئے ہیں۔
اعلامیئے میں انہوں نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا انتخابی اتحاد آمدہ جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کیساتھ ہوا ہے اور پاکستان بھر میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ہر دو جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہیں ( سوائے کراچی ، کوئٹہ اور چنیوٹ کے ایک حلقہ کے جہاں تکفیری انتخاب میں حصہ لے رہا ہے ) ہم نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو نہ صرف ووٹ دینا ہے۔ بلکہ انکی انتخابی مہم میں بھی ہر ممکن معاونت کرنی ہے ۔پاکستان اور تشیع پاکستان آج کل جن حالات سے گزر رہی ہے اس میں اس انتخابی اتحاد کی اہمیت دو چند ہوجاتی ہے ۔مرکز کی انتخابی حکمت عملی پر بھرپور انداز میں عمل کرنے کی تاکید کی جاتی ہے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی تصور کی جائے گی اور اس حوالے سے بھرپور انضباطی کاروائی کی جائے گی ۔
خدا وند کریم ہم سب کو مملکت خدادپاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشش کرنے اور اسے حقیقی معنوں میں ایک آزاد ، مستقل،اسلامی اور فلاحی پاکستان بنانے کی توفیق عطا فرمائے ۔