فوجداری ترمیمی ایکٹ2021 پر مجلس وحدت مسلمین کی کوشش کے ثمرات سامنے آنے لگے

10 فروری 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)فوجداری ترمیمی ایکٹ2021 پر مجلس وحدت مسلمین کی کوشش کے ثمرات سامنے آنے لگے ، وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیر زادہ نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے بل واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے وزیر اعظم میاں شہبازشریف سےقومی اسمبلی سے منظور شدہ فوجداری ترمیمی ایکٹ2021  کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق کی جانب سے وزیر اعظم کے نام جاری اہم ترین مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ حالیہ ترامیم پر مسالک اور مذہبی اقلیتوں کو شدید ترین تحفظات ہیں۔ اس مراسلے میں وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے فوجداری ترمیمی بل کی شق نمبر 298-Aپر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصودعلی ڈومکی نے چند روز قبل ہی وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تھی اور انہیں فوجداری ترمیمی بل 2021 کے معاشرتی عدم استحکام ، انتہاپسندی کے فروغ اور دہشت گردی میں اضافے جیسے سنگین خطرات سے آگاہ کیا تھا۔ جس کا نشانہ ماضی میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر، باچا خان یونیورسٹی کے طالب علم مشعال خان، سیالکوٹ میں سری لنکن شہری ، یشنل بینک منیجربرانچ قائدآبادملک عمران حنیف اعوان ساکن آصف ٹائون جوھرآبادجیسے متعدد شہری بن چکے ہیں۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ مقصودڈومکی نے ریاض حسین پیرزادہ کو آگاہ کیاتھاکہ یہ متنازعہ ترمیمی بل پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف بطور ہتھیار اور شیعہ مکتب فکر کے خلاف مسلکی تعصب کے حربے کے طور پر استعمال کیا جائے گااور دشمنان اور قاتلان اہل بیتؑ کو مقدس قرار دینے کی کوشش کی جائے گی کیوں کے اس بل میں صحابہ کے درجات ، معیارات اور حدودوقیود واضح اور مشخص ہی نہیں کی گئی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree