ریڈیو پاکستان کے 750افراد کو بے روزگار کر کے سینکڑوں خاندانوں سے ان کے رزق کا وسیلہ چھین لیا گیا ہے،ناصرشیرازی

21 اکتوبر 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے ریڈیوپاکستان سے ساڑھےسات سو کارکنوں کو ملازمت سے برخاست کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس آمرانہ اقدام قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ناقابل برداشت بوجھ سے عوام پہلے ہی شدید اضطراب کا شکار ہے ۔ ساڑھے سات سو افراد کو بے روزگار کر کے سینکڑوں خاندانوں سے ان کے رزق کا وسیلہ چھین لیا گیا ہے۔

حکومت ریاستی اداروں کے انتظامی افسران کو ایسے اقدامات سے باز رکھے جو عوام میں مایوسی کو تقویت دینے کا باعث بن رہے ہیں۔ عوام کو باعزت روزگار کی فراہمی ریاست کا اولین فریضہ ہے۔

جو حکومت کڑوروں افراد کو نوکریاں دینے کا عہد کر کے اقتدار میں آئی اسے برسرروزگار افراد کو بے روزگار کرنا زیب نہیں دیتا۔ریاستی اداروں میں اصلاحات اور اخراجات میں کمی کے نام پر عوام کو بے روزگار نہ کیا جائے۔

جہاں افرادی قوت کم کرنا ضروری ہے وہاں گولڈن ہینڈ شیک طرز کی کسی سکیم کا اعلان کیا جانا چاہئیے تاکہ ملازمت سے برخاستگی کی صورت میں کوئی متبادل روزگار شروع کیا جا سکے۔قومی ادارے اپنی آمدن میں اضافے کے لیے اپنی پروڈکشن اور کارکردگی کو معیاری بنائیں۔

ریاست کا ہر شعبہ انتظامی بدحالی کی تصویر بنتا جا رہا ہے۔ان معاملات کو تدبر و حکمت سے قابو میں لانا ہو گا لوگوں سے روزگار چھیننا ان مسائل کا حل نہیں بلکہ عوام کے ساتھ بدترین زیادتی اور غیر منصفانہ اقدام ہے۔

انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڈیو پاکستان سے بلاجواز برخاست کیے جانے والے ملازمین کی فوری بحالی کے احکامات صادر کیے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree