غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام جاری ہے، 56 اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،علامہ مقصود ڈومکی

01 نومبر 2023

وحدت نیوز(لاڑکانہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ کھل کر فلسطینی عوام کی مدد کی جائے۔ غزہ میں فلسطینی عوام کا قتل عام جاری ہے، 56 اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رتودیرو میں ایم ڈبلیو ایم ضلع لاڑکانہ اور تحصیل رتودیرو کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کا دیرینہ مسئلہ ہے۔ پاکستان کے عوام کا حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ کھل کر مظلوم فلسطینیوں کی مدد کریں۔ غزہ کی شہری آبادی پر بمباری اور فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، جبکہ 56 اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

فلسطین کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم ضلع لاڑکانہ کے صدر مولانا عمران علی چانڈیو نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ میزبانی کے فرائض ایم ڈبلیو ایم رتودیرو کے صدر جسارت علی سموں نے انجام دیئے۔ بعد ازاں علامہ مقصود علی ڈومکی نے رتودیرو میں ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ کے سابق ضلع صدر عبدالرزاق جلبانی سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایک سازش کے تحت پارا چنار میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ کرم ایجنسی میں فرقہ وارایت کو ہوا دے کر پارا چنار کے عوام پر ظلم ڈھانے والے شرمناک حرکت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ حکومت اور ریاستی ادارے پارا چنار میں جاری مظالم کو روکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree