ایم ڈبلیوایم کے تین امیدوار کوئٹہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے، 24 دسمبرکومظلومین فلسطین سے یکجہتی کیلئے مارچ جبکہ 10 جنوری کو شہدائےکوئٹہ کی یاد میں اجتماع ہوگا، علامہ راجہ ناصرعباس

20 دسمبر 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی بحران آتا ہے تو ملک میں انتخابات کروائے جاتے ہیں،منتخب حکومت ہی ملک کو مشکلات سے نکالتی ہے۔

 اسی طرح پاکستان میں بھی 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہونگے  پاکستان کے آئین میں اقتدار اعلیٰ اللّٰہ کو حاصل ہے۔  منتخب نمائندے پاؤر کو غلط استعمال نہ کریں۔

پاکستان کی عوام بہت اہم ہے۔ اگر ہم چاہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکالے تو عوام کا اعتماد حاصل کریں۔

ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے۔ پاکستانی عوام کو انتخابات میں تعلیم یافتہ اور قابل امیدوار چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

 8 فروری 2024 کے انتخابات کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کے لیے دو امیدوار ہونگے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلسِ وحدت مسلمین نے قومی اسمبلی کے لیے ایک امیدوار منتخب کیا ہے۔  ہم پورے پاکستان سے اپنے امیدوار کھڑے کرینگے۔

 بلوچ عوام وطن کے وفادار ہیں۔  بلوچستان سے شہداء کی فیملیز انصاف کے لیے اسلام آباد کی طرف گامزن ہیں۔

 حکومت بلوچستان کے عوام کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آئے۔  بلوچستان میں مسائل کا حل بلوچوںکے ساتھ مل بیٹھ کر نکالے۔

انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینیوں کو خدا کی نصرت حاصل ہے۔ فلسطین پر کئی دہائیوں سے ظلم جاری ہے۔  غزہ میں اسرائیلیوں کو شکست کا سامنا ہے۔  دنیا کے کسی بھی ملک میں عوام کھڑے ہو جائیں تو کوئی بھی ان کو شکست نہیں دے سکتا۔

 فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کیلئے 24 دسمبر کو علمدار روڈ پر مظاہرہ کرینگے۔

 10 جنوری کو اپنے شہداء کے یاد میں ایک اجتماع کرینگے۔  پاکستان میں ہم سب بھائی بھائی ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree