وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر دلی تعزیت و افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سوگوار خانوادہ گرامی اور پوری اسماعیلی برادری کے لئے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ و پیروکاروں کو صبر دے۔