پاراچنار کے حالات بلکل نارمل نہیں،جان بچانے والی ادویات و پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت ہے، ایم این اے حمید حسین

05 دسمبر 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد )مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور کرم سے قومی اسمبلی کے ممبر انجینئر حمید حسین کا کرم میں امن و امان کی صورت حال پر کہنا ہے کہ ’جس طرح بتایا جارہا ہے حالات اس کے بالکل برعکس ہیں، کرم میں حالات بالکل نارمل نہیں ہیں‘۔

حمید حسین نے آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرم میں روڈ کافی عرصے سے بند ہیں، جان بچانے والی ادویات بھی ختم ہوگئی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات بالکل ختم ہوگئی ہیں، بچے اسکول نہیں جاسکتے اور لوگ پیدل بازار جا رہے ہیں، ’یہ کہنے والی بات ہے کہ حالات نارمل ہوگئے ہیں، نارمل نہیں ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ جرگے کےضلع کرم میں جانے کے لئے ہم ابھی تک انتظار میں ہیں اس وقت جو جرگہ ضلع کرم کی طرف جانا چاہ رہا ہے اس حوالے سے ہم نہیں جانتے کہ یہ کس کی طرف سے ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree