معرکہ آزادی فلسطین حق و باطل لے درمیان فرق کرنے والا معرکہ ہے ، جو بھی اہل فلسطین کے ساتھ نہیں وہ باطل کا معاون ہے، سید ناصر شیرازی

16 ستمبر 2024

وحدت نیوز(بہاولپور) شاہجہاں ہال بہاولپور میں قائد اعظم میڈیکل کالج کے طلبا ،امامینز QMCکے زیر اہتمام شاندار، باہدف اور منظم یوم حسین علیہ السلام کی سالانہ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے خصوصی خطاب کیا۔

مرکزی جنرل سیکریٹری نے مسئلہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت اور مظالم کو یزیدیت سے تعبیر کرتے ہوئے ظلم کے مقابل قیام کو حسینی فکر قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی و کامیابی کا واحد حل راہ حسین ابن علی علیہ السلام پر چلنے میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ثابت ہوا ہے کہ مسلکی، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر جن اکائیوں سے فلسطینیوں کو مدد کی امید تھی وہ پوری نہیں ہوئی جبکہ اس سخت وقت میں غلامان علی ابن ابی طالب علیہ السلام میدان میں آئے اور وحدت اسلامی کی عظیم مثال رقم کی ۔اپنا سینہ دشمن کے سامنے پیش کر کے سینکڑوں بہترین جوان قربان کر کے انہوں نے جس انداز سے اہل فلسطین کی مدد کی وہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ آزادی فلسطین حق و باطل لے درمیان فرق کرنے والا معرکہ ہے اور جو بھی اس معرکہ حق و باطل میں کسی نہ کسی انداز میں اہل فلسطین اور ان کی مزاحمت کے ساتھ نہیں کھڑا وہ اہل باطل کا معاون ہے چاہے خود کو مسلمان ہی کیوں نہ کہتاہو۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اسرائیل کو شکست دے رہے ہیں۔ہماری زمہ داری ہے کہ ان کے حق پر مبنی بیانیہ کو سپورٹ کرنے کے لئے میڈیا، عوامی رائے عامہ ،پالیسی سازی وغیرہ میں بھر پور کردار ادا کر کے فلسطینیوں کے لہو کے پیغام کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تقریب سے علامہ رضا داودانی سمیت اہلسنت علما نے بھی خطاب کیا اور فکر امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دور حاضر کی کربلا میں اپنی ذمہ داری کی ادائیگی کی طرف متوجہ کیا۔۔قبل ازیں ہال پہونچنے پر برادر ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا میزبانوں نے پھولوں کے گلدستے سے استقبال کیا ۔۔کانفرنس میں طلبا اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد شریک تھی اور انہماک سے مقررین کو سنا۔برادر ناصر شیرازی نے کانفرنس کے منتظمین کو شاندار پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree