بلوچستان میں پنجابی نوجوانوں کو شناخت کر کے موت کے گھاٹ اتارنے کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

27 اگست 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے مزمتی بیان میں کہا ہے کہ  بلوچستان میں پنجابی نوجوانوں کو شناخت کر کے موت کے گھاٹ اتارنے کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔انتخابی نتائج کو سبوتاژ کر کے اقتدار پر قابض ہونے والے حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔نااہل حکومت امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکی ہے۔ عدم تحفظ کے احساس اور لاقانونیت کا ہر طرف راج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں رونما ہونے والا دہشت گردی کا حالیہ واقعہ  اس اعتبار سے بھی شدید تشویش ناک ہے کہ اگلے چند روز میں زائرین کی واپسی کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ بلوچستان حکومت کے غیر تسلی بخش اقدامات اور سیکورٹی معاملات سے عدم دلچسپی خدانخواستہ کسی بڑے سانحہ کو جنم دے سکتی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree