شہید اسماعیل ہانیہ شوق شہادت سے سرشار انتھک مجاہد تھے،علامہ مقصودڈومکی

02 اگست 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے غاصب اسرائیل کے ہاتھوں تحریک آزادی فلسطین کے عظیم ہیرو مجاہد اسلام شہید اسماعیل ھانیہ کے قتل کو بدترین دھشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے راہ حق کے پاکیزہ لہو کے سبب عنقریب فلسطین آزاد ہوگا۔ غاصب اسرائیل کے ہاتھوں اولیائے خدا کا خون بہایا جا رہا ہے۔ اسرائیل عصر حاضر کا فرعون بن کر گذشتہ دس ماہ میں اب تک چالیس ہزار مظلوم فلسطینیوں کا خون بہا چکا ہے۔ جب کہ اسرائیل نے اپنے نا جائز وجود سے لے کر اب تک جو خون ریزی کی ہے وہ اس کے علاؤہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید اسماعیل ہانیہ شوق شہادت سے سرشار انتھک مجاہد تھے۔ شہید راہ حق اسماعیل ہانیہ تحریک آزادی فلسطین کی راہ میں اپنے جوان بیٹوں اور پوتوں سمیت خاندان کے عزیزوں کی قربانی دے کر خود درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ تحریک آزادی فلسطین کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ انقلاب اسلامی دنیا کے مظلوموں کی پناہ گاہ ہے۔ فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت انقلاب اسلامی کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے۔ چالاک اور مکار دشمن اس حساس موقعے پر فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دے کر انقلاب اسلامی اور مقاومتی محاذ کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ بعض نادان دوست اپنی نادانی کے سبب دشمن کی سازش کا حصہ بن کر اس حساس مرحلے میں تحریک آزادی فلسطین کو کمزور کر رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree