اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ محرم الحرام سے دو روز قبل منعقد ہوگا، ایم ڈبلیوایم بھرپور شرکت کرے گی، سید ناصرشیرازی

05 جولائی 2024

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 6جولائی کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کی منسوخی کی تجویز سے متعلق گردش کرنے والی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہوں،مجلس وحدت مسلمین نے ایسی کوئی تجویز نہیں دی۔

 اس طرح کا پروپیگنڈہ اور افواہیں پھیلانا مخالفین کا روایتی حربہ ہے جس کا مقصد پی ٹی آئی کے جلسے کو ناکام بنانا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ محرم الحرام سے دو روز قبل منعقد ہونا ہے جس کا مقصد ظلم کے خلاف اور مظلوموں کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اس جلسہ میں بھرپور شرکت کرے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree