محرم کی آمد آمد ہےملک بھرکے علماء، ذاکرین اور بانیان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

13 جون 2024

وحدت نیوز(چکوال)عزاداری ونگ ضلع چکوال مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال کیجانب سے عظمت اہلبیت کانفرنس کا انعقاد ۔ ضلعی صدر سید وسیم حیدر کاظمی کے زیر اهتمام معروف عزادار زوار چوھدری عباس کی رهائش گاه پر عظمت اھلبیت کانفرنس کا انعقاد هوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین مجاھد ملت نو منتخب سینیٹر علامه راجه ناصر عباس نے شرکاۓ کانفرنس سے تاریخی خطاب کیا وه جب پنڈال میں تشریف لاۓ تومجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر سید وسیم حیدر کاظمی اور زوار چوھدری عباس کی طرف سے والهانه استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

 ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامه راجه ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے هوئے مسلمانوں اور بلخصوص فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر امریکه و اسرائیل کو آڑے هاتھوں لیا انهوں نے شیعه سنی اتحاد پر زور دیتے هوۓ کها که اس اتحاد سے تکفیری قوتوں کو بری طرح شکست هوئی هے محرم الحرام کی آمد آمد هے اپنی صفوں میں اس اتحاد کو قائم رکھنے میں علماء کرام ذاکرین عظام نوحه خوان اور ماتمی حضرات اور سٹیج پر موجود سیاسی و مذهبی شخصیات سے اپیل کرتے هوۓ کها که وه سب اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکه صیهونی قوتوں کو ان کے مسموم ارادوں میں شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے انهوں نے کها که ملک پاکستان هم سے هے اور هم اس وطن عزیز سے هیں اس کے امن اور بقا کے لیۓ شیعان حیدر کرار اپنی جان کا نذرانه دینے کے لیۓ همه وقت تیار هیں انهوں نے بهترین انتظامات پر زوار چوھدری اظهر عباس اور ان کے معاونین سید مسرت حسین شاه کاظمی شاه سید بلهو چوھدری احسن عباس سید سبطین شاه کاظمی ذاکرسید امیر الحسن کاظمی کا شکریه ادا کیا جبکه سابق ایم پی اے سردار آفتاب اکبر خان مزهبی شخصیت پیر سید نثار قاسم جوجی شاه سردار ھمایوں بکھاری اور چوھدری نوشاد علی خان کا خصوصی شرکت پر شکریه ادا کیا ناظم ممبر کے فرائض بزرگ سید تنویر حسین شاه کاظمی ادا کیۓ۔

 قائد وحدت کے خطاب سے قبل جبکه مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال کے سابقہ صدر علامه سید اعجاز حسین نقوی صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامه علی اکبر کاظمی مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی  ڈویژنل صدر عزاداری ونگ مولانا سید نیا حسین بخاری ،سید ریاض حسین شاه ایڈووکیٹ حسنین اشرف ایڈووکیٹ، رہبر کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ایڈوکیٹ چوہدری محسن اور دیگر ضلع بھر کے بانیان عزاداران نے شرکاء کانفرنس سے خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree