حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے طاغوتی نظام کے خلاف قیام کیا اور ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو عبرتناک شکست دی،علامہ مقصودڈومکی

04 جون 2024

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی پانچ روزہ تنظیمی دورے کے دوران ضلع چنیوٹ پہنچے۔

 انہوں نے بھوانہ میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 35 ویں برسی اور شہدائے خدمت کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے طاغوتی نظام کے خلاف قیام کیا اور ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو عبرتناک شکست دی آپ نے قرآن کریم اور سنت کی روشنی میں اسلامی جمہوریہ قائم کی جس میں عوام کی رائے کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ آپ نے عوام کو خواب غفلت سے بیدار کیا اسے جابر پہلوی حکومت کے خلاف اور شیطان بزرگ امریکہ اور عالمی استکباری نظام کے خلاف کھڑا کیا۔ آپ نے عوام پر اعتماد کیا اور عوام نے ہمیشہ آپ کی آواز پر لبیک کہا۔

انہوں نے کہا کہ افکار امام خمینی کو تحریف کا خطرہ موجود ہے لہذا ہمیں چاہیئے کہ جہاد تبیین کے ذریعے افکار امام خمینی کو واضح طور پر عوام تک منتقل کریں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے عالمی استکباری نظام کو للکارا اور مستضعفین عالم کو مستکبرین کے مقابل قیام کا درس دیا۔ آپ کو اللہ تعالیٰ کے وعدوں پر یقین تھا آپ نے امریکہ کو شیطان بزرگ کہا اور حقیقی شیطان کی طرح اس سے دوری اختیار کی۔تعزیتی ریفرنس میں صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برادر مظہر جعفری ضلعی آرگنائزر عمر دراز تحصیل صدر محمد عباس صفوی علامہ سید ظفر عباس شمسی و دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree