وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین پنجاب برادر سید حسین زیدی کے بھائی سید حسن زیدی کے انتقال پر آپ سمیت تمام سوگوار خانوادہ گرامی کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتا ہوں، غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، خداوند متعال صدقہ چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی ، صوبائی صدر علامہ علی اکبر کاظمی و دیگر قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رہنما مجلس وحدت مسلمین برادر سید حسین زیدی کے بھائی سید حسن زیدی کی وفات پر آپ سمیت تمام لواحقین کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتے ہیں، دعا گو ہیں خداوند متعال صدقہ چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین