وطن کی سربلندی، حقیقی آزادی اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے چوہدری مونس الہیٰ کی ضمنی انتخاب میں بھرپورحمایت کا اعلان کرتے ہیں، اسدعباس نقوی

19 اپریل 2024

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلیمن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد نقوی نے پی پی 158 سے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار چودھری مونس الہی کی باقاعدہ طور پر مکمل عملی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین حلقہ پی پی 158 کے زیراہتمام کرباٹھ گاوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسد عباس نقوی نے کہا کہ ہم وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت، سربلندی اور حقیقی آزادی عوام کے یقینی حقوق کے حصول کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چودھری مونس الہی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ جلسہ میں حلقہ  بھر سے آئے ہوئے بانیان مجالس عزا، عزادار، متولیان مسجد و امامبارگاہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
 
اسد عباس نقوی نے مزید کہا آج مافیا نے وطن عزیز کو یرغمال بنا رکھا ہے، عوامی حقوق کی پامالی عام سی بات ہے، مفت بجلی کا جھانسہ دے کر اقتدار میں آتے ہی بجلی پیڑول کی قمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان ریلیف کے نام پر اربوں روپے کی لوٹ کھسوٹ کی گئی، دو کلو چینی دو کلو گھی دیا گیا، اس بات سے یہ اندازاہ ہوتا ہے کہ عوام کی کیا قدروقیمت ہے۔
 
اسد نقوی نے کہا کہ درحقیقت یہ حکمران اقتدار میں اپنی شاہ خرچیوں کیلئے آتے ہیں، یہ امریکی غلام ہیں، جنہوں نے ہمیشہ عوام کے ووٹ اور حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عوام کی پریشانیوں مشکلوں سے کوئی واسطہ نہیں، یہ اپنی ناقص پالیسیوں سے ملک پاکستان کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہے ہیں، لہذا ان شاءاللہ ہم نے ان کو ہر میدان میں ناکام کرنا ہے، ان شاءاللہ 21 اپریل کو مردوں نے بوڑھوں جوانوں نے خواتین نے اپنے گھروں سے نکل کر چوہدری مونس الہی کو کامیاب کرنا ہے اور پھر ووٹ ڈال کر اپنے ووٹ کی حفاظت کیلئے فارم 45 کے حصول تک اپنے ووٹ کی حفاظت کرنی ہے، ہم نے ظلم کا بدلہ ووٹ سے لینا ہے۔ اس موقع پر خرم منور منج، حافظ فرحت عباس، علامہ ظہیرالحسن کربلائی، آفتاب علی ہاشمی اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree