ایم ڈبلیوایم کے وفد کی علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات ، مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

16 اپریل 2024

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مُسلمین پاکستان کے ایک وفد نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علّامہ سیّد احمد اقبال  رضوی کی سربراہی میں جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر  حافظ نعیم الرحمن سے ادارہ نور حق میں مُلاقات کی۔

وفد نے انہیں  اہم منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علّامہ سیّد باقر عبّاس زیدی، ڈویژنل صدر علّامہ صادق جعفری، ڈویژنل رہنما علّامہ مبشر حسن، علّامہ حیات عباس نجفی، ناصرالحسینی ، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ  حافظ نعیم الرحمن  کی قیادت میں جماعت اسلامی مظلومین فلسطین کیلئے پہلے سے بھی زیادہ توانا آواز بلند کرے گی اور پاکستان کی حقیقی آزادی ، آئین کی سربلندی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جدوجہد میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد "تحریک تحفظ آئین پاکستان" میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی، حافظ نعیم الرحمن نے ایم ڈبلیوایم کے قائدین کی آمد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر شُکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree