وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بیساکھی کے ثقافتی تہوار کے موقع پر سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ دوسرے کے عقائد، ان کی خوشیوں اور مذہبی و ثقافتی رسومات کا خیال رکھنا عالمی امن کے قیام کے لیے ازحد ضروری ہے۔بین المذاہب ہم آہنگی موجود وقت کا ایک اہم تقاضا اور ہم سب کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں بستے والا ہر فرد اس ملک کا باوقار شہری اور ہمارا حصہ ہے ان کی مذہبی آزادی، ان کے قومی تشخص کی حفاظت ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ تمام مذاہب کا احترام ہماری شاندار اسلامی روایات، ہماری تربیت اور علاقائی تہذیب و ثقافت کا حصہ رہا ہے۔ ملکی ترقی میں سکھ برادری کا عملی اور مثبت کردار ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔