مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی کی نومنتخب سینیٹر محمد اسلم ابڑو سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

12 اپریل 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نو منتخب سینٹر محمد اسلم ابڑو سے ملاقات کی اور انہیں سینٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ضلع جیکب آباد کے عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد، کشمور، شکار پور کے اضلاع میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔ چوری، ڈاکے اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے باعث شہری پریشان ہیں۔ آپ قیام امن کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر محمد اسلم ابڑو نے مبارک باد دینے پر علامہ مقصود علی ڈومکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد اور اطراف کے اضلاع میں قیام امن کے سلسلے میں متعلقہ ذمہ داران سے بات کروں گا۔ عوامی مسائل کا حل میری ترجیح ہے۔ ملاقات میں مجلس علمائے مکتب اہل بیت ضلع جیکب آباد کے صدر مولانا سیف علی ڈومکی ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء نثار احمد ابڑو حمزہ خان و دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree