فلسطینی مزاحمت کار امت مسلمہ کی ناموس اور غیرت کی جنگ لڑ رہے ہیں ،سینیٹرعلامہ راجا ناصر عباس

31 مارچ 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) بین الاقوامی ادارہ الباقر کی طرف سے منعقدہ قدس افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹرعلامہ راجا ناصر عباس نے کہا فلسطینی مزاحمت کار امت مسلمہ کی ناموس اور غیرت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا غاصب صیہونی فلسطینی مزاحمت کاروں کے مقابلے میں ہار چکے ہیں۔

 سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے غزہ پر جاری صیہونی بربریت کو معاصر کا بدترین انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک بڑی امید پاکستان سے ہے۔ وہ پاکستان کو ایک غیرت مند اور باحمیت قوم کے طور پر دیکھتے اور ایک ایٹمی ملک اور طاقتور دفاعی ادارے ہونے کے ناطے پاکستان کو اپنی امیدوں کا محور سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا لیکن پاکستان پر مسلط حکمران فلسطینی بھائیوں کی امیدوں پر پورا نہیں اترے بلکہ مسئلہ فلسطین میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں۔

بین الاقوامی ادارہ الباقر کے قدس افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سید ناصر عباس شیرازی نے کہا تزویراتی اعتبار سے غاصب اسرائیل فلسطینیوں کے مقابلے میں یہ جنگ ہار چکا ہے اور پہلے سے کئی گنا زیادہ قابل شکست اور کمزور ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا اگر بعض مسلمان مگر خائن حکمران اس وقت غاصب اسرائیل کی مدد جیسے قبیح جرم کے مرتکب نہ ہوتے تو غاصب صیہونی فلسطینی لبنانی ، عراقی اور یمنی مزاحمت کاروں کے سامنے تاب نہیں لا سکتا تھا۔

بین الاقوامی ادارہ الباقر کی طرف سے منعقدہ قدس افطار ڈنر میں مقامی سیاسی، سماجی اور علمی شخصیات نے شرکت کی۔ ادارہ الباقر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے معزز مہمانان گرامی کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے نمائندے ڈاکٹر سید ابن حسن بخاری نے ادارے کے اغراض و مقاصد اور ادارے کی علمی، فلاحی اور تبلیغی خدمات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر فلسطینی بھائیوں کے لیے بطور خاص اور دنیا بھر کے مظلوموں اور محکوموں کے لیے دعا کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree