حکومتِ پاکستان جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کو یوم یکجہتی کشمیر کی طرح سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے،علامہ مقصودڈومکی

29 مارچ 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان کی سیاسی مذہبی جماعتوں کا اہم اجلاس دفتر مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن میں منعقد ہوا اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی صوبائی نائب صدر عیوض علی ہزارہ ضلعی صدر سید ابراہیم آغا اور صوبائی و ضلعی کابینہ کے اراکین اور مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس سے قبل بلوچستان کی مختلف سیاسی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا۔

اس موقع پر تمام جماعتوں کی جانب سے ماہ مبارک رمضان کو مظلوم فلسطینی عوام کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں حکومتِ پاکستان جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کو یوم یکجہتی کشمیر کی طرح سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ناقابل قبول اور نا قابل عمل ہے نہر سے بحر تک فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے بیت المقدس کی آزادی کے لئے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ہم شہدائے یوم القدس کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اجلاس سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما محمد عالم کاکڑ پاکستان گرین پارٹی کے چیئرمین اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ بلوچستان ایڈووکیٹ عبدالہادی کاکڑ پیٹریاٹک یوتھ کے چیئرمین معراج خان کاکڑ  انسانی حقوق بلوچستان کے جنرل سکریٹری نثار احمد کاکڑ الحمد یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر زہیر قنبری پشتون گرینڈ جرگہ کے چیئرمین سردار محمود خان اچکزئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما مبارک علی ہزارہ سماجی رہنما شہزاد کاکڑ ڈاکٹر ایوب اکبری حاجی سید اصغر آغا و دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ
1۔ تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے ساتھ مل کر جمعہ 25 رمضان المبارک 5 اپریل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
2۔ مظلوم فلسطینیوں کی حامی تمام جماعتوں کی مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔
3۔ بلوچستان بھر کے تمام اضلاع میں جمعہ الوداع کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے مظاہرے کی اپیل کی جائے گی۔

4 ۔ اجلاس میں تمام سیاسی مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لئے احتجاج و دیگر پروگرامز کے لئے مختلف شخصیات اور جماعتوں سے رابطے کرے گی۔

5۔ حسب سابق کلاں امام بارگاہ مرکزی جامع مسجد پرنس روڈ پر بعد نماز جمعہ احتجاجی جلوس یوم القدس برآمد ہوگا اس میں بھی بھرپور شرکت کی جائے گی۔ اور اسے شایان شان انداز سے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے طور پر منایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree