ایم ڈبلیوایم کے رکن قومی اسمبلی انجینئرحمید حسین کی عراقی سفیر حامد عباس لفتہ سے ملاقات

25 مارچ 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پاکستان کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی وفد کے ہمراہ عراقی سفیر حامد عباس لفتہ سے ملاقات اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، عراقی سفیر حامد عباس نے ایم ڈبلیو ایم کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی حمید حسین کو رکن اسمبلی منتخب ہونے ہر مبارک باد پیش کی۔

 رکن اسمبلی انجینئر حمید حسین نے عراقی سفیر کی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے خدمات اور کوششوں کو سراہتے ہوئے عراق میں موجود پاکستانی قیدیوں اور شہریوں کو درپیش مسائل کا تذکرہ کیا جس پر عراقی سفیر حامد عباس نے بتایا وہ اس مسئلہ پر ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور حکومت پاکستان کے ساتھ ملکر جلد اس مسئلے کے مستقل اور پائدار حل کے لیے پالیسی سامنے لائیں گے۔

 عراقی سفیر نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی تجاویز اور پاکستانی شہریوں کے لیے احساس کی قدردانی کرتے ہوئے کہا وہ ان تجاویز کو خصوصی طور پر زیر غور لائیں گے اور انشاءاللہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا، ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ سید ابن حسن بخاری اور شعبہ امور خارجہ کے مسئول دفتر مولانا چوہدری ضیغم عباس بھی شریک تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree