حق سچ کی فتح، مجلس وحد ت مسلمین کے ایم این اے حمید حسین کے خلاف الیکشن کمیشن کےفیصلہ کو پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا

13 مارچ 2024

وحدت نیوز(پشاور) حق سچ کی فتح، مجلس وحد ت مسلمین کے ایم این اے حمید حسین کے خلاف الیکشن کمیشن کےفیصلہ کو پشاور ہائیکورٹ نے معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نومنتخب رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 37 ضلع کرم پاراچنار انجینئر حمید حسین کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مخالف فریق کی درخواست پرووٹو ں کی دوبارہ گنتی کے احکامات کو کالعدم قرار دے کر معطل کردیا ہے۔

ایم ڈبلیوایم کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین اپنے وکلاء قاضی محمد انور ایڈوکیٹ اور چنگیز خان ایڈوکیٹ کے ہمراہ۔ جبکہ فریق مخالف کی جانب سے غلام محی الدین ملک ایڈوکیٹ اور محمد فاروق ملک ایڈووکیٹ پشاور ہائیکورٹ کے میں دورکنی بینچ کے ججز جناب جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد کے روبروپیش ہوئے۔

معزز جج صاحبان نے انجینئر حمید حسین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے این اے 37 کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کو معطل کرنے کے تحریری احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا کہ یہ فتح دراصل حق سچ کی فتح ہے اور عدالت عالیہ نے حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree