ایم ڈبلیوایم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

05 مارچ 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)اسلام آباد ہائی کورٹ نے  فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر اعتراضات دور کرکے کل دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے انتخابات کو تقریباً ایک ماہ کا عرصہ گذرجانے کے باوجود تاحال فارم 45 اور فارم 47 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ نا کیئے جانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کردی ہے ۔

14 دنوںکی آئینی مدت میں فارم 45 اور 47 ویب سائٹ پر اپلوڈ نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سےپارٹی چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، پولیٹکل سیکریٹری اسدعباس نقوی ، وکلاء ایمان زینب مزاری ایڈوکیٹ اور عبدالہادی چٹھہ ایڈوکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

ایم ڈبلیوایم کے وکلاء نے کہا کہ قانون کے مطابق الیکشن کے بعد 14 دونوں کے اندر ویب سائٹ پر فارمز اپلوڈ کرنا ہوتا ہے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ پہلے اعتراض دور کرلیتے ہیں، پھر دیکھتے ہیں، عدالتی حکم پر اعتراضات دور کرنے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کےلئے ملتوی کردی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree