ارض پاک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے امریکہ و اسرائیل کی مددکی ضرورت نہیں بلکہ خدا بزرگ و برتر پر یقین اور توکل کی ضرورت ہے،علامہ راجہ ناصرعباس کا شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی سے خطاب

04 مارچ 2024

وحدت نیوز(لاہور) ارض پاک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے امریکہ و اسرائیل کی مددکی ضرورت نہیں بلکہ خدا بزرگ و برتر پر یقین اور توکل کی ضرورت ہے۔یہی قران کی تعلیمات بھی ہیں اور شہداء کا راستہ بھی۔شیعہ سنی وحدت کا رستہ ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کا راستہ ہے۔ ہماری اجتماعی سیاسی جدوجہد اخوت کے اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔ہم نے ایک قوم بن کر عالمی استعماری سازشوں کو شکست دینی ہے اور ملک کے خلاف یہود و نصاری کی چالوں کو ناکام بنانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اقتدار اسرائیلی آلہ کاروں کی بجائے عوام کے حقیقی نمائندوں کی دسترس میں ہو گا۔عمران خان کا یہ قول کہ موت قبول کر لوں گا لیکن فرعونوں کے سامنے جھکوں گا نہیں ایک سچے مسلمان کے دل کی آواز ہے۔ پوری قوم پوری جرات کے ساتھ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔
 



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree