وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نےاسمبلی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ۔
ایم این اے انجینئرحمید حسین نےاسمبلی رولز پر دستخط کے بعد فلک شگاف نعرہ علامہ راجہ ناصر عباس کے حق میں لگایا۔حلقہ این اے 37 پاراچنار ضلع کرم سے منتخب ہونے والے انجینئر حمیدحسین پہلے ممبر قومی اسمبلی ہیں جو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ٹکٹ پر ایوان میں پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ انجینئر حمید حسین قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر بھی نمائندگی کریں گے، جبکہ وفاقی سطح پرتشکیل ہونے والی مختلف کمیٹیوں میں شامل ہوں گے اور دیگر معاملات میں براہ راست موجود رہینگے جو علاقے کے لوگوں اور پاکستان کے عوام کے لئے نیک شکون ہوگا۔ دعا ہیں انجینئر حمیدحسین کو پرودگار کامیاب کرے اوروہ ملک اور ضلع کرم کو درپیش چیلنجز کو خاتمہ کر سکیں۔آمین