وقت آ گیا ہے کہ ہم روایتی سیاستدارنوں کو چھوڑ کر صالح افراد کو ووٹ دیں، جن کے اندر خدمت کا جذبہ ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

07 فروری 2024

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وائس چیئرمین سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ دشمن یہ چاہتا ہے کہ ملک میں انتشار ہو اور عوام ووٹ دینے نہ نکلے۔ مگر قوم ووٹ کاسٹ کرنے نکلے۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم روایتی سیاستدارنوں کو چھوڑ کر صالح افراد کو ووٹ دیں، جن کے اندر خدمت کا جذبہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے امیدوار آپ کے خادم ہیں۔ آپکی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی اسمبلی کے امیدواران علامہ علی حسنین حسینی اور سید عباس موسوی، قومی اسمبلی کے امیدواران ارباب لیاقت علی ہزارہ اور جعفری علی جعفری، علمائے دین، قبائلی و سیاسی عمائدین بھی موجود تھے، جبکہ جوانوں، بزرگوں اور خواتین نے بھی ایم ڈبلیو ایم کے جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔
 
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ لوگ معاشرے میں عدل و انصاف کیلئے کھڑے ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء سے بھی کہا کہ وہ لوگوں کو عدل و انصاف کے لئے کھڑا کریں۔ کیونکہ جب تک لوگ عدل و انصاد اور معاشرے کی اصلاع کیلئے کھڑے نہ ہوں، معاشرے میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی۔ جس طرح نماز واجب ہے اسی طرح عدل و انصاف کیلئے قیام کرنا بھی واجب ہے۔ انکا کہنا تھا کہ معاشرے میں ظلم و جبر ہوں اور کرپٹ عناصر قابض ہو جائے تو انسان کے کچھ نہ کرنے پر اللہ راضی نہیں ہے۔ انبیاء کرام علیہ السلام اور آئمہ علیہ السلام کو بھی اسی لئے شہید کیا گیا کہ وہ عدل و انصاف کیلئے نکلے اور قوم میں شعور اور سیاسی بصیرت پیدا کر رہے تھے۔ ہمیں زمانے کے فرعون اور یزید کے خلاف قیام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے امیدواروں کو مخاطب کرکے کہا کہ آج کا اجتماع بتا رہا ہے کہ آپ کا

میاب ہو چکے ہیں۔ کیونکہ لوگوں کا یہ جذبہ و شعور نظر آ رہا ہے۔
 
علامہ سید احمد اقبال رضوی نے یوم یکجہتی کشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائی، بہنوں اور ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کشمیر کی آزادی کی راہ میں قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے ہزارہ ٹاؤن کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھی قربانیاں دی ہیں، شہداء دیئے ہیں۔ پاکستان ان سردیوں کی رات کو نہیں بھول سکتا جب آپ جنازیں رکھ کر بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے دین اور اس وطن کی راہ میں قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کوئٹہ کی شیعہ قوم پر ڈھائے گئے مظالم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر طرح کے مظالم ڈھائے گئے۔ ٹارگیٹ کلنگ، نسل کشی ہوئی، بسوں سے اتار کر مارا گیا۔ ہماری بہنیں بھی شہید ہوئیں۔ بچے، جوان اور بزرگ بھی شہید ہیں۔ اگر آپ تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن یہ چاہتا ہے کہ ملک میں انتشار ہو اور عوام ووٹ دینے نہ نکلے۔ لوگوں میں مایوسی اور خوف پیدا ہو جائے۔ مگر آپ اپنا شرعی فریضہ ادا کرے۔ ووٹ قومی فریضے سے پہلے شرعی ذمہ داری ہے۔ دین سیاست سے جدا نہیں ہے۔
 
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدواران دو علماء ہیں اور دو مجاہد جوان ہیں۔ انکی سیرت آپ سب کے سامنے ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ میدان عمل میں کھڑے نظر آئیں۔ یہ انکا فریضہ ہے کہ آپ کے خادم بن کر رہیں اور آپکی خدمت کریں۔ آج وقت آ گیا ہے کہ ہم روایتی سیاستدارنوں کو چھوڑ کر صالح افراد کو ووٹ دیں، جن کے اندر خدمت کا جذبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے اندر جو امریکی سازش ہو رہی ہے۔ ملک کو غلامی میں رکھنے کی سازش ہو رہی ہے۔ اگر ہم اپنے امیدواروں کو جیتوائیں گے تو یہ ان لوگوں کی ہار ہوگی جو اس سازش کا حصہ ہیں۔ یہ انکی شکست ہے جو ہماری قوم کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سازش کی جا رہی ہے کہ لوگ ووٹ ڈالنے نہ نکلے اور مخصوص غلاموں کو اس ملک کے اوپر مسلط کیا جائے۔ اگر پاکستان کے لوگ ووٹ دینے نکلیں گے تو انکے عزائم ناکام ہونگے۔ انہوں نے آخر میں عوام سے اپیل کی کہ مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree