سبی میں پی ٹی آئی کی ریلی پر حملے جیسے بزدلانہ اقدامات سے قوم کے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا،علامہ راجہ ناصرعباس

30 جنوری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ سبی میں پی ٹی آئی کی ریلی میں دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات سے قوم کے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا۔جو طاقتیں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں وہ ملک کے معاشی استحکام کے دشمن ہیں۔جب تک ملک میں شفاف انتخابات کے ذریعے سیاسی استحکام نہیں آ جاتا تب تک ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔اسے انتخابات سے دور رکھنے اور پی ٹی آئی کے کارکنان کو خوفزدہ کرنے کا کوئی بھی حربہ اب کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتا۔حکومت کو چاہیئے کہ وہ پی ٹی آئی کی انتخابی ریلیوں اور کارنر میٹنگز کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات صادر کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree