مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر قسم کے لسانی اور فرقہ وارانہ تعصبات سے بالاتر ہو کر عوامی حقوق کے لئے میدان عمل میں موجود ہے، علامہ مقصود ڈومکی

04 جنوری 2024

وحدت نیوز(ڈکھن)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی این اے 193 کے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی نے آج حلقہ این اے 193 کے مختلف شہروں اور دیہاتوں کا دورہ کیا اور ڈکھن پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، ضلعی نائب صدر دریا خان جتوئی، تحصیل صدر سید نوید علی شاہ نقوی، نظام الدین انقلابی، حسنین جوادی، مستنصر مہدی ابڑو و دیگر اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس بات پر حیران ہیں کہ ملک دیوالیا ہو چکا ہے اور عوام مہنگائی کے سبب دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں، ایسے میں عوام کے منتخب نمائندوں اور اراکین اسمبلی کی دولت میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔

جو منتخب نمائندے پانچ سال تک عوام سے کہتے رہے کہ عوام کو کچھ دینے کے لئے ان کے پاس فنڈ نہیں، آج الیکشن کمپئن پر کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ جو منتخب نمائندے کرونا وباء اور تباہ کن سیلاب میں پانی میں ڈوبی ہوئی عوام کو کہیں نظر نہیں آئے، آج وہ گھر گھر اور در در گاڑیوں کا قافلہ لے کر پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گاڑیوں کے قافلے لے کر آنے والے ارب پتی امیدواروں کو خالی لوٹا دیں اور ووٹ غریب اور باکردار امیدواروں کو دیں، جن کا ہدف عوام کو لوٹنا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی کارکردگی سے مکمل طور پر مایوس ہو چکے ہیں اور لوگ متبادل کی تلاش میں ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہر قسم کے لسانی اور فرقہ وارانہ تعصبات سے بالاتر ہو کر عوامی حقوق کے لئے میدان عمل میں موجود ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree