شہید قاسم سلیمانی نے خود کو ولی فقیہ کے اندر فنا کردیا تھا،آج اسلامی مقاومت کی تمام کامیابیاں انہی کہ عظیم منصوبوں کی مرہون منت ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

03 جنوری 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد)محاذ مقاومت کے عظیم کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ان کی کوششیں پوری امت مسلمہ ، فلسطینی قوم اور اسلامی مزاحمت کے قائدین کے دلوں میں زندہ ہیں، شہید سلیمانی نے فلسطین کی اسلامی مزاحمت کو ہر طرح سے مسلح کرنے میں اہم کردارادا کیا اور بہت سے علاقائی ماہرین کا خیال ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں فلسطینیوں کی آج کی فتوحات شہید قاسم سلیمانی کے منصوبوں کی مرہون منت ہیں، اس مسئلے پر فلسطینی اسلامی مزاحمت کے رہنماؤں کے بیانات میں واضح طور پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

شہید راہ قدس سردار رشید اسلام حاج قاسم سلیمانی ؒ کی چوتھی برسی کی مناسبت سے مہر کے نامہ نگار نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے گفتگو کی جو درج ذیل ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی رضوان اللہ علیہ رہبر معظم کی حکمت عملی کو خطے میں ان کی منشا اور آرزو کے مطابق عملی کرتے تھے۔ وہ ولی فقیہ زمان میں ذوب تھا اسی لئے مکتب سلیمانی کہا گیا۔ ولی فقیہ کے آرمانوں اور آرزوں کو عملی شکل دینے کے لئے وہ مکتب بن گئے۔ ولایت فقیہ کے نفوذ کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو ہٹاتے تھے۔ یمن، لاطینی امریکہ یعنی براعظموں کو عبور کیا۔ ولی فقیہ کے نظام کا فرماندہ تھا۔ وہ ولی فقیہ کا ہمطراز تھا۔ ولایت فقیہ اس کی روح میں تھی۔ ایک دفعہ ملنے کے بعد ان کو نہیں بھول سکتے ہیں۔ مجھے اللہ نے بہت دفعہ ان سے ملاقات کی توفیق دی جو کئی گھنٹوں پر مشتمل ہوتی تھی۔ وہ جذاب شخصیت کے مالک تھے۔ ملکوں کے کلچر اور روایات سے آگاہ تھے۔ مسلمانوں اور غیر مسلمانوں سے بات کرنا جانتے تھے۔ ولی فقیہ کے ساتھ مرتبط ہونے کی وجہ سے ان کے سامنے کوئی ابہام نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے خود کو ولی فقیہ کے اندر فنا کردیا تھا۔ انہوں نے مقاومت کو بہت طاقت دی۔ مچھلی دینے کے بجائے جال بنانا سکھادیا۔ آج غزہ میں مقاومت بہت طاقتور ہے۔ غزہ میں اسرائیل ہی نہیں بلکہ مغرب اور امریکہ سارے مل کر لڑرہے ہیں لیکن سارے ہار رہے ہیں۔ شہید سلیمانی نے ان کو ٹریننگ دی، ڈرون بنانا اور ٹنل بنانا سکھادیا۔ خود غزہ جاتے تھے۔ جب حاج قاسم شہید ہوئے تو اسماعیل ہنیہ نے ان کے جنازے پر کہا تھا کہ وہ القدس کے راستے کے شہید ہیں اور سید مقاومت سید حسن نصراللہ نے ان کو شہید طریق القدس کہا تھا۔ انہوں نے حزب اللہ کو طاقتور بنادیا۔ اسرائیل آج اس سے خوفزدہ ہے۔ عراق اور شام میں امریکہ نے اربوں ڈالر لگادئے لیکن شکست ہوگئی۔ شہید سلیمانی میدان جنگ میں اولین صف میں ہوتے تھے۔ امریکی جنرل کی طرح آرام دہ کمرے میں رہ کر کمانڈ نہیں کرتے تھے۔ اتنی ہیبت تھی کہ جب ان کا نام سنتے تھے تو بھاگ جاتے تھے۔ یمنیوں کو اتنا طاقتور بنادیا کہ بڑے دشمن اور کئی ملکوں کے اتحاد کے سامنے پابرہنہ کھڑے ہوکر شکست دی آج اتنے طاقتور ہیں کہ یمن سے اسرائیل کو مارتے ہیں۔ سمندر کو اسرائیل کے لئے ناامن کردیا۔ حاج قاسم نے مقاومت کے سلسلے کو آپس میں جوڑا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ حاج قاسم واقعا ایک عظیم انسان تھے۔ افغانستان ہو یا دیگر ممالک ان کو تحریک کو منظم کرنے کا فن آتا تھا۔ ایک دفعہ مل جائے تو سارا دن ساتھ بیٹھنے کا دل کرتا تھا۔ بہت جذاب شخص تھے۔ اب الحمداللہ ان کے جانشین جنرل اسماعیل قاآنی بھی ان کی طرح ہیں۔ آج جو کچھ ہورہا ہے اس کی کمانڈ وہی کررہے ہیں۔ بہت خاشع و خاضع انسان ہیں۔ اتنے سال حاج قاسم کے ماتحت رہ کر کام کیا۔ مجھے امید ہے کہ وہ ان کو آگے بڑھائیں گے۔ ایک دن آئے گا کہ ہم اسرائیل کا خاتمہ اور امریکہ کو ٹوٹتا دیکھیں گے۔ ہمیں یقین کرنا ہوگا کہ رہبر معظم نے جو کہا وہ ہوکر رہے گا۔ دنیا پر نیا نظام رائج ہوگا۔ امریکہ اور اسرائیل کا خاتمہ ہوکر رہے گا۔ ان کی حالت سوویت یونین سے بھی بدتر ہوگی۔ ان شاء اللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree