ہر وہ حکمران دس ہزار معصوم بچوں کے قتل عام میں حصہ دار ہے جس کی زبان پر فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں سکوت طاری ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

25 دسمبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں دس ہزارمعصوم بچوں کے قتل عام پر اقوام ِ عالم کی مجرمانہ خاموشی  عالم اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ہر وہ حکمران اس ظلم میں حصہ دار ہے جس کی زبان پر فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں سکوت طاری ہے۔عالمی استعماری طاقتیں اس بدمست ناسور کی مانند ہیں جسے ہنستے بستے گلستان اجاڑنے میں لطف ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم امہ اگر آج  ان خونخوار بھیڑیوں کے خلاف متحد نہیں ہوئی تو باری باری سارے مسلم ممالک  اس کا شکار بنتے جائیں گے۔فلسطین میں اسرائیلی درندگی کے خلاف عالمی انسانی حقوق کے نام نہاد  علمبرداروں کی خاموشی اس  امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ عالم اسلام کے خون کی ان کی نظر میں کوئی اہمیت نہیں۔اپنی نسلوں کی بقا کے لیے امت مسلمہ کا اتحاد اولین شرط  اور حالات کے متقاضی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree