امریکہ اور دیگر یورپی ممالک حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کی تعلیمات سے انحراف کر چکے ہیں ، علامہ مقصود ڈومکی

25 دسمبر 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے 25 دسمبر یوم ولادت باسعادت حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کے مبارک موقع پر امت مسلمہ اور دنیا بھر کے مسیحیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام عالم انسانیت کے عظیم رہبر و رہنما ہیں اللہ تعالیٰ کے وہ جلیل القدر پیغمبر جس نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو حق و صداقت کا راستہ دکھایا ان کی پاکیزہ سیرت آج بھی بنی نوع انسان کے لئے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبر و برداشت اور عفو و درگذر کی تعلیم دے کر آپ نے انسانوں کو سمجھایا کہ بہادر وہ نہیں ہوتا جو انتقام لے بلکہ بہادر وہ ہوتا ہے جو عفو و درگذر سے کام لے۔ آج معاشرے میں عدم برداشت حد سے بڑھ چکی ہے جس کے باعث آئے روز معصوم انسان قتل ہو رہے ہیں۔ قبائلی جھگڑے اور معمولی باتوں پر بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل رشتے داروں کی لڑائیاں تقاضا کرتی ہیں کہ عفو و درگذر پر مبنی نبی خدا حضرت عیسی روح اللہ کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے امریکہ اور دیگر یورپی ممالک حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کی تعلیمات سے انحراف کر چکے ہیں مسیحی کہلانے والے استعماری ممالک نے جس طرح دنیا میں ظلم بربریت اور دھشت گردی کو فروغ دیا ہے اس سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree