سپریم کورٹ کا سائفرکیس میں عمران خان کی ضمانت کافیصلہ لائق تحسین ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

23 دسمبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت کا حکم لائق تحسین ہے، عدالت عظمٰی کا وقار ملک میں قانون و انصاف کی بالادستی سے مشروط ہے، عدالتی فیصلوں میں غیر جانبداری اور انصاف پسندی عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنتی ہے،ملک میں تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں کی غیر قانونی پکڑ دھکڑ سے معاشرتی عدم استحکام اور بے چینی میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے غیر دانشمندانہ اور غیر سنجیدہ اقدامات سے  باز رکھنے کے لیے سپریم کورٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ملک میں شفاف انتخابات کے انتخابی عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کی بلا روک ٹوک شمولیت ضروری ہے، ملک میں ایسے حالات پیدا کرنے سے گریز کیا جائے جو باہمی نفرتوں کی آبیاری کر کے خدانخواستہ کسی ناقابل تلافی نقصان یا  المیہ کو جنم دیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree