سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہرعلی خان سے ملاقات

11 دسمبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)علامہ راجہ ناصر عباس کی سربراہی میں مجلسِ وحدت مسلمین کے اعلیٰ سطحی وفد کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات ۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن اور چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال، دونوں جماعتوں کے مابین اشتراک اور آئندہ کے لائحۂ عمل کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمت، جرات، استقامت اور ملک میں آئین  قانوں کی بالادستی کیلئے بے مثال جدوجہد کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

چیئرمین ایم ڈبلیوایم نے انٹراپارٹی انتخابات کے ذریعے منتخب ہوکر بطور چیئرمین جماعتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر بیرسٹر گوہر علی خان کو مبارکبادپیش کی ۔  

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک میں صاف شفاف انتخابات کے انعقاد اور جمہور کی مرضی اور منشاء کی روشنی میں اقتدار کے پرامن اور مؤثر انتقال کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری جبر و فسطائیت کا اب خاتمہ ہونا چاہئے ۔ پرامن سیاسی سرگرمیاں ہر جماعت کا حق ہے ۔  تمام سیاسی جماعتوں کیلئے انتخابات میں شرکت کے یکساں مواقع ہونے چاہئیں ۔

دونوں جماعتوں کے درمیان قومی انتخابات کے التواء اور غیرآئینی وغیرجمہوری اور نگران حکومتوں کے مدتِ کار میں توسیع کی خلافِ دستور کوششوں کی بھرپور قانونی و سیاسی مزاحمت پر اتفاق کیا گیا۔

مجلسِ وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین سیاسی اشتراک کو وسعت دینے کیلئے باہمی مشاورت و روابط برقرار رکھنے پر بھی مکمل اتفاق ہوا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین مجلسِ وحدت مسلمین سید احمد اقبال رضوی، سیکرٹری سیاسیات، اسدعباس نقوی ،سید محسن شہریار سمیت اطلاعات و نشریات کے انچارج مظاہر شگری بھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree