بےروزگاروں کی مدد اور بحالی کی مہم کو جاری رکھیں گے، علامہ مقصود ڈومکی

14 نومبر 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد)مدرسہ المصطفی خاتم النبیین جیکب آباد میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں بے روزگار محنت کشوں کی لسٹ تیار کی گئی۔ جنہیں آئندہ ریڑھیاں تقسیم کی جائیں گی۔ مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری غربت کا سبب ہے۔ آج غریب بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں جبکہ اشرافیہ کی عیاشیوں میں آئے روز مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ غربت کے مارے عوام کی مدد کے لئے اہل خیر کو آگے بڑھ کر غریبوں کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دو مہینوں میں ہم نے دس بے روزگاروں کو ریڑھیاں خرید کر دی ہیں، اور بے روزگاروں کی مدد کی اس مہم کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بے حس حکمرانوں نے ملک کو غربت مہنگائی افلاس اور بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ اقتدار کے بھوکے حکمرانوں کی پہلی اور آخری ترجیح طاقت اور اقتدار کا حصول ہے۔ ارباب اقتدار کی ترجیحات میں عوام اور عوامی مشکلات کا حل کہیں نظر نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے سماجی رہنما حاجی شیر محمد مغیری نے 20 مستحق غریب محنت کشوں کو ریڑھیاں خرید کر دی ہیں۔ دیگر اھل خیر کو بھی آگے بڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لینا چاہیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree