صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی کا ہم سب کے نام ایک اہم پیغام

09 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) بسم اللہ الرحمن الرحیم
علامہ سید حسنین عباس گردیزی صاحب، صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کا ہم سب کے نام ایک اہم پیغام
سلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ!
عن جابر بن عبد الله الأنصاري أنه قال: سمعت حبيبي رسول الله يقول: من أحب قوما حشر معهم، ومن أحب عمل قوم أشرك في عملهمـ "حضرت جابر بن عبداللہ انصاری ؓنے بیان کیا ہے کہ میں نے اپنے حبیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ آپ نے فرمایا, جو شخص کسی قوم یا گروہ سے محبت کرئے گا، اللہ تعالیٰ اسے اسی گروہ میں محشور فرمائے گا اور جو کسی قوم یا گروہ کے عمل کو پسند کرئے گا، وہ ان کے عمل میں شریک ہوگا۔" (بحار الانوار ج 65، ص131)

تمام علماء کرام اور دیگر برادران سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے سوشل میڈیا کے تمام اکاؤنٹس (ٹیوٹر،فیسبک، واٹس ایپ، انسٹا گرام۔۔۔) سے فلسطینی مجاہدین کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں، اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے ان کی حمایت کریں اور ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے بھرپور بیانات دیں۔ آپ سب کا شکریہ۔ اللہ تعالی ہم سب کو مظلوموں کے مددگاروں اور ظالموں کے مخالفین میں شامل فرمائے، آمین۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree