ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام عظیم الشان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد ، شیعہ سنی اتحاد کافقید المثال اظہار

02 اکتوبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں عظیم الشان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام نے خطاب کیا جبکہ ہزاروں عاشقان رسول اکرم ص مرد و خواتین شریک ہوئے ۔اس موقع شیعہ سنی وحدت اور اتحاد کے عظیم الشان مناظر دیکھنے میں آئے۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ملک کے جید علماء کرام اور مشائخ عظام نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر

شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ شیعہ اور سنی کی وحدت کی اس وقت کی ضرورت ہے، امام خمینی نے ہفتہ وحدت قرآنی حکمت عملی کے تحت منانے کا اعلان کیا تھا تاکہ امت مسلمہ کی وحدت سے دشمن کی سازشیں ناکام ہو جائیں ، دہشتگرد سن لیں وہ ہمارے دلوں سے عشق رسول و اہلبیت کو نہیں نکال سکتے،نبی کریم حضرت محمد کی سیرت طیبہ ہمارے لیے نمونہ حیات ہے،ہم متحد ہو کر ہی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔

 دشمن نے ہمیں فرقوں میں تقسیم کر دیا ہے، پہلے دشمن سے لڑنا ہوگا، دشمن ہماری دہلیز تک پہنچ گیا ہے، اب چترال بھی محفوظ نہیں رہا، میانوالی پنجاب میں لشکر حملے کر رہے ہیں، مگر میڈیا خاموش اور چپ ہے، یہاں جنازہ اٹھانا ایک روٹین کی بات بن گئی ہے، ہمارے وفود کو ان کے گھر جانا چاہئے، یہ صرف مستونگ کے لوگ نہیں مرے ہمارے بھائی مرے ہیں، ہمارے بیٹے اور بیٹیاں شہید ہوئی ہیں، جو ایک انسان کو قتل کرے وہ خدا کی نگاہ میں تمام انسانوں کا قاتل ہے، 70 قتل ہوئے تو مطلب انسانیت ستر مرتبہ قتل ہوئی ہے ہم سب کو ملکر اس پر اسٹینڈ لینا ہوگا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ میلادالنبی ص میں لوگ محبت کا اظہار کررہے تھےجو شخص دھماکہ کرکے یہ کہے کہ وہ جنت جائے گا، وہ جہنم میں جارہا ہے، نبی کے میلاد میں خود کو اڑانے والے نے 60 بندوں کو ساتھ اڑایا، 30 سے زائد افراد اس وقت زخمی ہیں، یہ کون ہیں جو باجوڑ ، مستونگ اور ژوب میں حملے کرتے ہیں؟ یہ کون ہیں جو پولیس چیک پوسٹوں، پولیس لائن پشاور اور مساجد پر حملے کرتے ہیں؟ یہ وہ لوگ  ہیں جو دشمن کے ایجنڈے کو کامیاب کرانا چاہتے ہیں، آج ہم سب نے یکجہتی کا مظاہرہ کرکے یہ بتا دیا ہے کہ آپکے اس ایجنڈے کو نہیں چلنے دینگے، یہ وطن ہمارا ہے، وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے، گلگت بلتستان سیاحت کا حب بننے جارہا ہے، الحمدللہ بروقت ریاست نے فیصلہ کیا اور ہم نے دشمن کا ایجنڈہ کامیاب نہیں ہونے دیا، ہم نے گلگت میں اپنی دستار وہاں کے علماء کے قدموں میی رکھیں، گلگت بلتستان میں لاشوں کو گرانے کا پلان تیار کیا گیا تھا، پاکستان کو اس وقت وحدت ، اتحاد اور استحکام کی ضرورت ہے، ہم سب حسینی ہیں،ہمیں مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم وحدت مسلمین کو پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کریں گے ملی یکجہتی کونسل نے ملک میں تمام مسالک کی وحدت کو یقینی بنایا، تمام مکاتب فکر کے علماء کا ہر طرح کے حالات میں ملی یکجہتی کو قائم رکھنا بڑا جہاد ہے، آج پاکستان کی معیشت ہاتھوں سے نکل رہی ہے، زکوۃ کے نظام کو چھوڑ کر سود کی لعنت کو قبول کرنے سے ہم یہاں تک پہنچے ہیں، خود انحصاری خود اعتمادی ہی پاکستان کے معاشی بحرانوں کا علاج ہے، آج پاکستان میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، ہم وحدت مسلمین کو پارہ پارہ کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کریں گے، آج پاکستان میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، آج عدلیہ کے فیصلوں کی قدر و قیمت نہیں، آئین کی حکمرانی ہی مسائل کا واحد حل ہے، آج پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، چھڑی اور بندوق کی طاقت سے نہیں جمہور کی طاقت سے ملک سنورے گا، بروقت اور شفاف انتخابات آج وقت کی اشد ضرورت ہیں، آج نظام مصطفیٰ کے غلبے کی بات کرنے والی دینی قیادت کو مل کر سب کا مقابلہ کرنا ہوگا آج دینی بنیادوں پر قومی ترجیحات کیلئےدینی جماعتوں کو اکٹھا ہونے کی دعوت دیتا ہوں۔

جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ میلاد النبی کے جلوس پر حملہ کرنے والے درندے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں اور تکفیریوں کا ملکر راستہ روکنا ہو گا، متنازعہ ترمیمی بل کی شکل میں پارلیمنٹ سے انہیں مضبوط ہرگز نہ کیا جائے، جو ان متشدد سوچ والے گروہوں کی حمایت کر رہے ہیں کل کو وہ انہیں بھی قتل کریں گے، ریاستی اداروں کو انکی آماجگاہوں کو ختم کرنا چاہیے۔

شرکاء کانفرنس سے پیر صفدر گیلانی، رانا اشفاق احمد،محمد عبداللہ حمید گل، صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، علامہ حسنین گردیزی، علامہ اقبال حسین بہشتی, سید اسد عباس تقوی، حسن عارف مرکزی صدر آئی ایس او، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی میثم کاظم، خانم معصومہ نقوی، ملک اقرار حسین علوی، آغا ضیغم عباس، علامہ سید علی اکبر کاظمی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree