بارہ ربیع الاول سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائیں گے، علامہ راجہ ناصرعباس

28 ستمبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دیگر علمائے کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سب کو عید میلاد النبی ص اور امام جعفر صادق ع کی ولادت باسعادت کی مبارک باد پیش کی،  بارہ ربیع الاول سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائیں گے، یکم اکتوبر کو اسلام آباد میں عظیم الشان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جو بین المسالک کے درمیان وحدت کا عکاس ہو گا، یہ پورا مہینہ ہمارے لئے عید کا مہینہ ہے، اسلام آباد میں عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس پاک چائنہ۔سنٹر میں یکم اکتوبر کو منعقد ہو گی۔

 انہوں نے کہا کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ آتے تو اللہ تعالیٰ یہ کائنات پیدا ہی نہ کرتا، خدا وند عالم نے آپ کو اس لیے بھیجا کہ تمام انسانوں کو ہدایت و رشد کی طرف لے جائیں، قومیں اتفاق و اتحاد کے بغیر اکٹھے نہیں رہ سکتیں اور انتشار کمزوری و ضعف کا باعث ہے، ریاست کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں وحدت کی فضاء کو قائم رکھے، مسلم و غیر مسلم تمام پاکستانیوں کے درمیان اتحاد ضروری ہے، جو بھی لکھنے والے ہیں، وکلاء، اساتذہ حتی تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کا فریضہ ہے کہ وہ وحدت کے لیے عملی کردار ادا کریں، ہمارا ملک اس وقت تاریخ کے سخت اور نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ہر مسلک و مذہب کے افراد کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کے لیے ہمارے ملک میں بہت کوششیں ہو رہی ہیں لیکن دشمن عناصر ناکام ہوئے ہیں، بھارت ہمارا دشمن ہے، پاکستان کے قومی مفادات کو امریکہ کی خاطر نقصان پہنچایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ چترال میں مذہب کو ڈھال بنا کر حملہ کیا گیا لیکن افسوس ملک میں کوئی بولا ہی نہیں ہے، افغانستان میں امریکہ کی جانب سے داعش کو لایا گیا، گریٹر اسرائیل بنانا مسلم ممالک کو ری شیپ کرنے کا خواب چکنا چور ہوا، لیکن ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود اسرائیل اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوا ہے، اسرائیل سے لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگ رہے ہیں، اپنے اتحادیوں کے ہمراہ پاکستان کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، آج اسرائیل بہت کمزور ہو چکا ہے، پاکستان میں اسرائیل کی حمایت میں کام کرنے والے احمقوں کی جنت میں ہیں، اسرائیل کو تسلیم کرنا یعنی کشمیر کو بھول جانا ہے، اسرائیل جو خود ڈوب رہا ہے کچھ لوگ ان کی کشتی میں سوار ہونا چاہتے ہیں، مصر نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے،کیا مصر کے حالات ٹھیک ہو گئے ہیں؟ امریکہ سے ملکر کیا ملا جو امریکہ کے لے پالک سے مل کر حاصل ہو جائے گا۔

انہوں نےمزید کہاکہ پاکستان کے عوام کی درست ترجمانی درست راہ شیعہ سنی آپس میں بھائی ہیں،  یہ مسلم پاکستان ہے یہ شیعہ سنی پاکستان نہیں ہے، جو بھی  لوگ ملک میں مسلکی کھیل کھیلتے ہیں وہ ملکی سالمیت پر وار کرتے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل کو آگے بڑھ کر وحدت و محبت کے لیے کوشش کرنا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل پر ہمارے سخت تحفظات ہیں، ایسا لگتا کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں مخصوص سوچ کے لوگوں کا قبضہ ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree