عوام کے خون پر پلنے والی طفیلی اشرافیہ اپنی عیاشیاں بند کرے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

16 ستمبر 2023

وحدت نیوز: (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ اور اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں حکمرانوں کی بے حسی اور آمرانہ طرز حکمرانی کی عکاس ہیں، ملک کے ستر فیصد سے زائد طبقے کی زندگی کو اذیت ناک بنا دیا گیا ہے، اشرافیہ کو ملنے والے اربوں روپے کے مفت پٹرول اور بجلی کے لاکھوں یونٹس کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر ظلم و زیادتی کی انتہا کی جا رہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یکسر مسترد کرتے ہیں، شدید مہنگائی نے غریب عوام کے آرام و سکون کو غارت کر دیا ہے، نگران حکومت پیٹرول اور بجلی کے نام پر بھتہ خوری پر اتر آئی ہے، عوام کے خون پر پلنے والی طفیلی اشرافیہ اپنی عیاشیاں بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی مسلسل گرتی ہوئی قمیتوں کے ثمرات آخر کس کے حصے میں آ رہے ہیں، حکمران اور اشرافیہ نے اپنی مراعات میں کمی کرنے کے بجائے مفلوک الحال عوام پر آئے دن ٹیکسوں کی بھرمار کر کے ان سے زندگی کا سکون چھین لیا ہے، اس فرسودہ نظام اور طبقاتی تفریق کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی اور عوامی خوش حالی ناممکن ہے، نگران حکومت نے اپنے طرز عمل سے واضح کر دیا ہے کہ اسے عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ہے،

ملک کو لوٹنے والے سیاستدان اور اشرافیہ وہ جونکیں ہیں جو مادر وطن کے جسم سے چمٹ کر اس کا خون چوس رہی ہیں، اس ملک کو ان خون چوسنے والوں سے نجات دلانی ہو گی، مادر وطن کو دانستہ طور پر تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، اس نازک صورتحال میں اپنی نسلوں کی بقاء اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے انفرادی کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree