نیب ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ عدل و انصاف کی فتح ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

16 ستمبر 2023

وحدت نیوز: (اسلام آباد ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیب ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ عدل و انصاف کی فتح ہے، کرپٹ اشرافیہ پہلے بد عنوانی کرتی ہے اور پھر اسے قانونی طریقوں سے جائز بنانے کی مذموم کوشش کر کے عوام کا استحصال کرتی ہے، ان تمام سیاستدانوں اور طاقتور شخصیات کا کڑا احتساب ہونا چاہئے جنہوں نے قومی خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، رجیم چینج کے ذریعے اقتدار پر قابض ہونے والوں نے مادر وطن کے ساتھ جو بے رحمانہ سلوک کیا، اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ قوم ہر اس شخص کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتی ہے، جس جس نے ہماری نسلوں کے مستقبل کا سودا کیا، عالمی مالیاتی بینک سے اربوں روپے اچک کر خود دنیا بھر کے سیر سپاٹے میں مصروف ملک و قوم کے ازلی دشمن ہیں، قوم کو مہنگائی، بے روزگاری، سماجی ناانصافی اور جرائم پیشہ طبقات کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے سیاست دان نہیں ہیں، بلکہ ان کا تعلق اس موقع پرست گروہ سے ہے جو انتخابات کو اپنے معاشی استحکام کا زینہ سمجھتے ہیں اور برسرِ اقتدار آ کر معاشی طور پر زبوں حالی کے شکار ملک وقوم کا خون چوستے ہیں، جب تک انہیں آہنی شکنجوں میں نہیں جکڑا جائے گا ملکی معیشت بہتر نہیں ہو گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree