شرح خواندگی کا سو فیصد حصول ملکی تعمیر وترقی کے لیے اشد ضروری ہے عارف حسین علیجانی

08 ستمبر 2023

وحدت نیوز: ( اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم عارف حسین علیجانی نے عالمی یوم خواندگی کی موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شرح خواندگی کا سو فیصد حصول ملکی تعمیر و ترقی کے لیے بہت ضروری ہے، جسے حاصل کئے بغیر ہم اپنے ملک وملت کے روشن مستقبل کے بارے سوچ بھی نہیں سکتے، اسلام پڑھے لکھے معاشرے پر بہت زیادہ زور دیتا ہے، جس کی واضح مثال قرآن کریم کی نازل ہونے والی پہلی آیت میں علم حاصل کرنے کی تلقین ہے، پڑھا لکھا ہونے سے لوگوں کی سوچ کا معیار بلند ہو جاتا ہے، شعور و آگہی کی بدولت افراد اپنی زندگیوں کو بہتر بنانے کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں، انہیں اپنے اوپر اعتماد اور اختیار کے ساتھ ترقی کرنے کے بے پناہ مواقع ملتے ہیں، تعلیم ہی وہ واحد کنجی ہے جو انسانی عقل و شعور کے بند دریچوں کو کھولتی ہے لہذا پاکستان کو آگے لے جانا ہےتو ہر پاکستانی بچے کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی ملک میں دو کروڑ کے لگ بھگ بچے سکول نہیں جاتے، یہ ایک افسوس ناک صورتحال ہے، معاشی پریشانیوں نے اس مسئلے کو مزید سنگین بنا دیا ہے، قوم کے بچے ہمارے ملک کا روشن مستقبل ہیں، ہمارے ملک میں تعلیم پر جنوبی ایشیاء میں سب کم بجٹ مختص کیا جاتا ہے، جس پر ہمیں انتہائی سنجیدگی سے نظر ثانی کرنا چاہیے، اساتذہ خواندہ معاشروں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، سو فیصد خواندگی حاصل کئے بغیر ہم روشن مستقبل کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے، تعلیم کے میدان میں پیچھے رہنے والی قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں، لہذا تعلیم کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، ناخواندگی سے متاثر کروڑوں افراد ایک عالمی چیلنج ہے جس سے بہترین حکمت عملی کے تحت نمٹنے کی اشد ضرورت ہے، تعلیم تک رسائی سب کیلئے آسان بنا کر ہر فرد کے روشن مستقبل کو یقینی بنایا جائے، ہم اگر آج بھی تعلیم کے میدان میں سو فیصد اہداف کے حصول کا عزم کر لیں، تو کوئی بھی طاقت ہمیں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے سے نہیں روک سکتی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree