اسلام آباد میں آیت اللہ ڈاکٹر احمد مبلغی رکن مجلسِ خبرگان رہبری کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات

02 ستمبر 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد ) حجت السلام والمسلمین آیت اللہ ڈاکٹر احمد مبلغی رکن مجلسِ خبرگان رھبری کی اسلام آباد میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ملکی و خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے، اس بات پر اتفاق کیا کہ معیشت کی بہتری، پائیدار امن اور عوام کے بہتر مستقبل کیلئے پاکستان او ایران کا ایک دوسرے کا دست و بازو بننا وقت کی اشد ضرورت ہے۔

، ایران اور پاکستان خطے کے اہم برادر اسلامی ملک اور ستون ہیں، خطے کی ترقی، استحکام اور خوشحالی ان دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات سے جڑی ہوئی ہے، دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کی پائیداری اور مضبوطی کے لیے باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر آیت اللہ ڈاکٹر احمد مبلغی کو زیر تعمیر مدرسہ جامعہ الولایہ پاکستان کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کروایا گیا، اس ملاقات میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، ثقافتی قونصلر ایران اسلام آباد احسان خزاعی، معروف ادیب و شاعر اور ماہر تعمیرات علی اکبر ناطق بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree