علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم کے وفد کا دورہ جڑانوالہ، مسیحی متاثرین سے ملاقات واظہار یکجہتی

21 اگست 2023

وحدت نیوز(جڑانوالہ) وائس چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی وفد کے ہمراہ جڑانوالہ پہنچ گئے۔کریسچن کالونی کا دورہ مسیحی رہنماوں سے ملاقات ، سانحہ جڑانوالہ کی  تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین سے ہمدردی اور اظہار یکجہتی کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی سربراہی میں وفد نے جڑانوالہ کا دورہ کیا۔

 اس موقع پہ انہوں نے واقعہ کی بھرپور مذمت کی اور متاثرین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ وفد میں وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ،صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب سید علامہ علی اکبر کاظمی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید آغا حسین شاہ زیدی ، صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب سید حسن رضا کاظمی ، ضلعی صدر ضلع فیصل آباد جناب علامہ فضل عباس کاظمی، ضلعی نائب صدر اور تحصیل صدر جناب ڈاکٹر ظفر عباس ، صوبائی آفس سیکرٹری مولانا ظہیر کربلائی اور دیگر شامل تھے ۔

وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہنا تھا کہ قرآن پاک بائبل اور انجیلِ مقدس کی توہین پہ  شفاف تحقیقات ہونی چاہیے ۔ ملوث کرداروں کو تحقیقات کے بعد قرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ توہینِ مذہب کے نام پر دہشت گردی قابل قبول نہیں ۔ اگر اس سانحہ میں دو افراد ملوث تھے تو اقلیتی برادری کی بستیوں کو جلانے ، عبادت گاہوں کو نذر آتش اور گھروں کو لوٹنےجیسے واقعات کی اسلام قطعا اجازت نہیں دیتا ۔ اس پہلو سے بھی تحقیقات ہونی چاہیے اور اس میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے میں پاکستان کے تمام اداروں کو متحرک ہونا پڑے گا ۔اس طرح کے مزید واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت کو سخت اقدامات کرنا چاہئیے ۔ پاکستان کے ہر شہری کی  جان ،مال ،عزت اور ناموس کی حفاظت حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے ۔مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس سانحہ میں بہت زیادہ کوتاہی ہوئی ۔خدا کرے  ایسے مزید واقعات کو روکنے کے لئے حکومت سنجیدگی سے روک تھام کرے ایسی نرسریوں اور سوچ کی نفی کرنی ہوگی جو تکفیر کے بعد جلاؤ گھیراؤ جیسے اقدامات انجام دیتے ہیں ۔ہم پاکستان میں مسیحی برادری کے خلاف ہونے والے تمام دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ان تمام خاندانوں اور بالخصوص ہمارے جڑانوالے کے مسیحی بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی اور اظہار ہمدردی کرتے ہیں ۔ ۔اس تشدد آمیز انتہاء پسند مذھبی جنونی جتھے نے مذھب کے نام پر دھشت گردی کرکے اس بات کو مزید تقویت دی ہے کہ مذھب کے نام پر کوئی غیر ذمہ دارانہ قانون سازی جس میں ابہام بھی پایا جاتا ہو اس طرح کے جنونیوں کے ہاتھ میں ہتھیار دینے کے مترادف جس کا ملک متحمل نہیں ہوسکتا ۔ہم  اس دکھ کی گھڑی میں اپنے مسیحی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مسیحی برادری فیصل آباد کے سروینٹ آف گارڈ مسٹر یونس سلیمان ، مسٹر افتخار  اور دیگر مقامی فادر آف کمیونٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ اور متاثرہ جلے ہوئے چرچز اور مختلف گھروں کا بھی وزٹ کیا ۔اس موقع پر سروینٹ آف گارڈز نےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہان اور وفد میں شامل دیگر اراکین کا شکریہ اداکیا۔ متاثرہ مقامی مسیحی برادری کی خواتین اور جوانوں نے مکتب اہلبیت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وفد کا شکریہ اد اکیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree