ہمارے آباء و اجداد نے انگریز کی غلامی سے آزادی کیلئے قربانیاں دیں، علامہ مقصود ڈومکی

14 اگست 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستان محبان اہلِ بیت کی سرزمین ہے۔ جو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے عشق و عقیدت رکھتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں 14 اگست کے موقع پر یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباء و اجداد نے انگریز کی غلامی سے آزادی کے لئے قربانیاں دیں۔ ہم تحریک آزادی کے مجاہدوں اور شہدائے پاک وطن کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو حصول تعلیم اور اپنی خود سازی و کردار سازی پر توجہ دینی چاہئے۔

کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی حصول علم و تعمیر کردار پر منحصر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح اور حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے آزادی کا راستہ دکھایا۔ ان کے افکار و تعلیمات ہمارے لئے آج بھی مشعل راہ ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ پاکستان محبان اہلِ بیت کی سرزمین ہے۔ جو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے عشق و عقیدت رکھتے ہیں۔ امام حسین علیہ السلام کا پیغام حریت و آزادی اور اغیار کی غلامی سے نجات کا پیغام ہے۔ اس موقع پر اسکول کے طلباء و طالبات نے یوم آزادی کی مناسبت سے قومی ترانا پڑھا اور ملی نغمے پڑھ کر وطن عزیز پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree